شہریوں پر فائرنگ جیسے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کو کشمیر کے عوام کی آواز بننے سے نہیں روک سکتے‘ حکومت ‘مسلح افواج اور عوام پاکستان کے دفاع کیلئے کمربستہ ہیں ‘ بھارتی قیادت جنگی جنون پیدا کر کے مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتی‘ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ورکنگ بارڈر پر متاثرہ افراد سے بات چیت

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کو کشمیر کے عوام کی آواز بننے سے نہیں روک سکتے‘ حکومت ‘مسلح افواج اور عوام پاکستان کے دفاع کیلئے کمربستہ ہیں ‘ بھارتی قیادت جنگی جنون پیدا کر کے مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتی‘ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں بھارتی فائرنگ سے ورکنگ بارڈر پر متاثرہ سکھو چک کے دورہ کے موقع پر متاثرہ افراد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے متاثرین کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملک کے دفاع کا عزم کیا ہوا ہے اور نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کو کشمیر کے عوام کی آواز بننے سے نہیں روک سکتے - انہوں نے کہا کہ حکومت ‘مسلح افواج اور عوام پاکستان کے دفاع کے لئے کمربستہ ہیں بھارتی قیادت جنگی جنون پیدا کر کے مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی بھول میں نہ رہے پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔…(رانا+و خ)