پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ٬ چاہتے ہیں کہ قطر پاکستانی افرادی قوت کے لئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے ٬ پاکستانی افرادی قوت کے لئے ویزے کے عمل کو بھی آسان ہونا چاہیے

صدر ممنون حسین کی قطر کے وزیر محنت وترقی ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد الغلافی سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ٬ چاہتے ہیں کہ قطر پاکستانی افرادی قوت کے لئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے ٬ پاکستانی افرادی قوت کے لئے ویزے کے عمل کو بھی آسان ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو قطر کے وزیر محنت وترقی ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد الغلافیسے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سوا لاکھ پاکستانی قطر کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں ٬ وافر افرادی قوت کی وجہ سے پاکستان قطر کی ضروریات پوری کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے چاہتے ہیں کہ قطر پاکستانی افرادی قوت کے لئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے ٬ پاکستان افرادی قوت کے لئے ویزے کے عمل کو بھی آسان ہونا چاہیے ۔