گوجرہ٬ موٹر سا ئیکل اور رکشہ کی ٹکر سعودیہ پلٹ نوجوان جا ں بحق

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:10

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) موٹر سا ئیکل اور رکشہ کی ٹکر سعودیہ پلٹ نوجوان جا ں بحق ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 433 ج ب دھیرو کی کے محمد امجد کو اطلا ع ملی کی اسکی شادی شدہ بہن ایک حادثہ میں زخمی ہوگئی ہے تووہ موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر گا ئو ں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ چک نمبر 431 ج ب جھنگ روڈ کے قریب تیز فتار موٹر سا ئیکل رکشہ نے اسے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں محمد امجد سڑک پر گرکر شدید زخمی ہوگیا رکشہ ڈرا ئیور موقع سے رکشہ سمیت فرارہونے میں کامیا ب ہوگیا زخمی کو فوری طور پر گورنمنٹ آ ئی کم جنرل ہسپتال گوجرہ پہنچایا گیا جہا ں پروہ زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

متوفی چند روز قبل سعودی عرب سے چھٹی پر اپنے گا ئو ں آ یا تھا ۔ صدر پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے ۔ اور مصروف کا رروائی ہے ۔