برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ٬ْ پاکستان

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:10

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

(جاری ہے)

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سرمارک لائل گرانٹ سے اتوار کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو چاہئے کہ وہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی غرض سے پاکستان کے ساتھ بلاتعطل مذاکرات عمل شروع کرنے کیلئے دبائو بڑھائے۔

معاون خصوصی نے معزز مہمان کو چار فریقی رابطہ گروپ کے ذریعے افغانوں کے زیر انتظام مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سر مارک لائل گرانٹ نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے اہم کردار اکا اعتراف کیا۔