Live Updates

پیپلز پارٹی نے عمران خان کو خودکش بمبار قرار دیدیا

عمران خان کے مطالبات جائز ٬ْطریقہ کار غلط ہے ٬ْ سعید غنی پیپلز پارٹی حکومت کی حامی نہیں ٬ْ آنکھیں بند کر کے عمران کا ساتھ نہیں دے سکتے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے عمران خان کو خود کش بمبار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریقہ کار غلط ہے ٬ْ پیپلز پارٹی حکومت کی حامی نہیں مگر آنکھیں بند کر کے عمران کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ عمران خان خود کش بمبار کی طرح حکومت پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں تاہم اکیلی پی ٹی آئی کچھ حاصل نہیں کر سکتی۔سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ عمران خان میں سیاسی پختگی نہیں٬ پیپلز پارٹی کسی غیرجمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریگی۔ سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف چیئرمین پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پورے کر دیں تو پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات