Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی ادویات کی خریداری میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

انسدادڈینگی کی ادویات کی بروقت خریداری کو یقینی نہ بناکر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاگیا٬ ایک ایک جان عزیزہے٬جہاں انسانی زندگیوں کا معاملہ ہو وہاں ایک سیکنڈ کی بھی غفلت برداشت نہیں کروں گا٬محکموںاور اداروں کو اب جاگنا ہوگااور اپنے فرائض احساس ذمہ داری سے ادا کرنا ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انسداد ڈینگی کی بعض ادویات کی خریداری میں تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے اوران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لانے اوراس ضمن میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انسانی زندگیوں کا معاملہ ہو وہاں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر مجرمانہ غفلت ہوتی ہے جو کہ ہرگز برداشت نہیں ۔

وہ اتوار کو ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے رواں مالی سال کے دوران انسداد ڈینگی کی بعض ادویات کی بروقت خریداری نہ کرنے کے حوالے سے اپنی انکوائری رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انسداد ڈینگی کی ادویات کی خریداری کیلئے وضع کردہ پروٹوکول بھی موجود ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس پروٹوکول پر عملدرآمد نہیں کیاگیا۔محکمہ کی جانب سے موثر نگرانی کا نظام موجود ہوتا تو ان ادویات کی خریداری کے عمل میں تاخیر نہ ہوتی۔انہوںنے کہا کہ محکموں اوراداروں کو ازخود بروقت اقدامات کر کے فیصلے کرنا ہوں گے اوراپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فرائض ادا کرنے ہوںگے۔

انہوںنے کہا کہ محکمے کی جانب سے بروقت انسدادڈینگی ادویات کی خریداری نہ کرنامجرمانہ غفلت ہے ۔ غفلت ٬سستی اورکوتاہی کا مظاہرہ کرنے والوں کا تعین کیا جائے اوران کیخلاف بلاتفریق قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئی7 روز کے اندرجامع لائحہ عمل مرتب کر کے پیش کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے تنبیہ کی کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات ہر گز برداشت نہیں کریں گے کیونکہ ایک ایک جان عزیز ہے ۔محکموں کو اب جاگنا ہوگااوراپنے فرائض پوری ذمہ داری سے سرانجام دینا ہوں گے۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق٬چیف سیکرٹری٬ایڈیشنل چیف سیکرٹری٬چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم٬سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میںشرکت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات