Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

منفی سیاست کے علمبردارسی پیک کو بند کراکے 18کروڑ عوام کی خوشیاں چھیننے کے درپے ہیں ٬ شکست خوردہ عناصر کو نظر آرہا ہے کہ تیزرفتارترقیاقی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہوجائے گی٬ انتشار کی سیاست کرنیوالے پھر تماشہ لگا کر پاکستان کی جگ ہنسائی چاہتے ہیں ٬وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسلام آباد بند کرنے کا اعلان پاکستان اور 18کروڑ عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے٬پاناما کیس کی عدالت عظمی میں سماعت شروع ہونے کے بعد سڑکوں پر مظاہرے کرنے کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جوازباقی نہیں٬ سماعت شروع ہونے کے بعد مظاہرے جاری رکھنا عدالت سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے زمرہ میں آتا ہے٬ مولانا فضل الرحمان

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو یہاںجمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اسلام آبادبند کرنے کے اعلان کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قراردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان پاکستان اور 18کروڑ عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ۔پاناما کیس عدالت عظمی میں لیجانے کا اپوزیشن کامطالبہ تسلیم ہونے اورعدالت عظمی میں سماعت شروع ہونے کے بعد سڑکوں پر مظاہرے کرنے کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جوازباقی نہیں ۔عدالت میں سماعت شروع ہونے کے بعد مظاہرے جاری رکھنا عدالت سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے زمرہ میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان اپنی پے درپے شکستوںکا انتقام غریب عوام سے نہ لیں۔کوئی ذی شعور پاکستانی ایسے غیر جمہوری اورغیر آئینی اقدام کا ساتھ نہیں دے گا۔عمران خان ترسی ہوئی قوم پر رحم کریں اور مثبت جمہوری طرز عمل کا مظاہرہ کریں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے والے تیزرفتارترقی کے سفر کو بند کرنا چاہتے ہیں ۔

منفی سیاست کے علمبردارسی پیک کو بند کراکے 18 کروڑ عوام کی خوشیاں چھیننے کے درپے ہیں اوران شکست خوردہ عناصر کو نظر آرہا ہے کہ تیزرفتارترقیاقی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہوجائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام آبا د بند کر کے انتشار کی سیاست کرنیوالے پھر تماشہ لگا کر پاکستان کی جگ ہنسائی چاہتے ہیں لیکن باشعور پاکستانی عوام ترقی کے دشمنوں کے چہرے پہچان چکے ہیں ا ورقوم ایسے کسی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی اورجمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے امیر عتیق الرحمان بھی موجود تھے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات