پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:50

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بدین کے 5 تحصیلوںکے 344321پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے کل 860ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 718موبائل ٹیمیں ٬67ٹرانزٹ ٹیمیں اور75فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ پولیو مہم کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گی جبکہ اس دوران یونین کونسلز میڈیکل آفیسر اور 165ایریا انچارجز پولیو ٹیموں کی نگرانی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :