شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:50

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایات پر تھانہ منگلا کینٹ پولیس کے غلام مجتبیٰ اے ایس آئی نے عادل نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ کی تھی ملزم سے 44بور رائفل بمعہ8گولیا ں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

امجد علی اے ایس آئی تھانہ جلالپور شریف نے بلا ل احمد ولد راجہ شفاعت علی سکنہ چٹی راجگان کو غیر قانونی گیس ری فیلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :