ضلع کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے‘بابر نواز خان

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے٬ اب گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے وقفہ وقفہ سے افتتاح کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے٬ عوام جلد ہی مزید خوشخبریاں سنیں گے۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے٬ وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیشنل ہیلتھ پروگرام میں ضلع ہری پور کو بھی شامل کر دیا ہے جس سے غریب٬ نادار اور مستحق مریضوں کا حکومتی اخراجات پر مفت علاج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پورمیں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے٬ ضلعی حکومت کے ساتھ مل کرکام کریںگے اور2018ء تک ضلع ہری پور کو ایک ماڈل ضلع بنائیںگے٬ عوامی خدمت اور اپنے والد شہید کے مشن کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔