پولیس سرپرستی میں تھانہ نواں شہر کی حدود میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پولیس سرپرستی میں تھانہ نواں شہر کی حدود میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ نواں شہر کی پولیس منشیات فروشوں کی سرپرست بن گئی ہے جبکہ تھانہ کے اہلکار منشیات فروشوں کے ٹائوٹ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں٬ معلوم ہوا ہے کہ یہ اہلکار باقاعدہ حصہ وصول کر کے منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ادھرمنشیات فروش جا بجا ڈیرے جمائے کھلے عام یہ غیر قانونی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ایس ایچ او کی فوری تبدیلی اور ان منشیات فروشوں سے علاقہ کو نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :