مولا بخش چانڈیو کا سندھ کے سینئر سیاستدان اور کاشتکار رہنما ٬سید قمرالزمان شاہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اورا فسوس کا اظہار

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے سندھ کے سینئر سیاستدان اور کاشتکار رہنما ٬ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سید نوید قمرکے والد اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کے دادا سید قمرالزمان شاہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے٬ مرحوم قمرالزمان شاہ سابق سینیٹر اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے بانی رہنما تھے٬ مشیر اطلاعات نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :