مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد نے گھریلو تنازعہ پر خودکشی کرلی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) حویلیاں٬ حطار اور بالڈھیر میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد نے گھریلو تنازعہ پر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حویلیاں کے گائوں محلہ وزیراں نے دو بچوں کی ماں زوجہ نزاکت نے شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حویلیاں موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج ہوا۔ دیگر واقعہ میں حطار میں 50 سالہ خاتون شہناز بی بی زوجہ اشفاق نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی٬ تیسرے واقعہ میں غریب سے تنگ نوجوان محمد یاسر نے بالڈھیر کے قریب ریل کے سامنے لیٹ کر خودکشی کی۔