ایبٹ آباد میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ضلع ایبٹ آباد میں خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ریٹرننگ آفیسر اے سی ریونیو اسد محمود لودھی کو مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر اسد محمود لودھی کی عدالت سے جاری اعلامیہ کے مطابق شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 25 اور 24 اکتوبر کاغذات کی وصولی جبکہ 29 تا31 اکتوبر کو کاغذات کی سکروٹنی عمل میں لائی جائے گی٬ امیدواروں کی حتمی فہرست 10 نومبر کو آویزاں کر دی جائے گی۔

ان خالی نشستوں پر پولنگ 29 نومبر کو کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ انتخابات مختلف ویلج کونسلوں میں خالی نشستوں پر ہوں گے جن میں ویلج کونسل کسکی کلاں٬ نمل اور دلولہ و دیگرشامل ہیں٬ امیدوار اپنے کاغذات 25 اکتوبر سے قبل اے سی ریونیو اسد محمود لودھی کی عدالت میں جمع کروا سکتے ہیں۔