ڈرگ انسپکشن ٹیم کا غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈائون

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:30

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈرگ انسپکشن ٹیم دیامر نے میڈیکل سٹوروں پرکاروائی کے دوران ادویات کے معیار کی چیکنگ ٬ زائد المیعاد ادویات ٬ لائسنس کی جانچ پڑتال اور غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈائون ٬لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے ادویات کے نمونے بھی حاصل کر لئے۔ چیف ڈرگ کنٹرولر ٬سکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر کفایت اللہ کی قیادت میں سینئر ڈرگ انسپکٹر عبیداللہ پر مشتمل ٹیم نے اچانک دیامر کے تمام میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اور ادویات کے معیار کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ادویات کی بل ورائٹی٬بیج نمبرز اور ایکسپائی کی بھی چیکنگ کی اور لائسنس سمیت متعلقہ افراد کی موجودگی ادویات کی فراہمی میں ردوبدل کا بھی بغور جائزہ لیا۔ سٹوروں پر موجود کسٹمرز سے بھی ادویات کے متعلق معلومات لیں۔اس موقع پر انہوں نے غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات کی بھی مکمل تلاشی لی۔دوران انسپکشن لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے سیمپل بھی حاصل کئے۔ ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی تجویز کردہ ٹمپریچر کو برقرار رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔