کھارادار جنرل ہسپتال کراچی کا ککا ولیج ہاکس بے پر مفت طبی کیمپ

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) کھارادر جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام ٬ ککا ولیج ہاکس بے پر ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ معروف صنعتکار اور ہسپتال کے صدرمحمد بشیر جان محمد نے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اداروں اور سماجی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اور مخدوش سہولت والے علاقے میں بسنے والی آبادی کے لئے امدادی کاوشیں کرے۔

انہوں نے کہا کہ کھارادر جنرل ہسپتال کے اس کیمپ میں تمام آنے والے مریضوں کو سینئر و ماہر ڈاکٹرز مفت معائنے و مشورے٬ ٹیسٹ اور دوائوں کی فراہمی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کیمپ میں حفظان صحت کے لئے ہیلتھ ایجوکیشن ٬ حفاظتی ٹیکہ جات اور فزیوتھراپی کی سہولت بھی دستیاب ہیں۔ اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور والنٹیرز نے انسانی خدمت کے سچے جزبے سے کاوش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے شہر کے مضافاتی علاقے صحت و صفائی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیںہم ان شہریوں کی زندگیو ں کی مشکلات کم کرنے کی ادنیٰ سی کوشش کر رہے ہیں۔ کیمپ میں ہمیں معیاری دوائوں کی کمپنیوں کی معاونت حاصل ہے۔ اور ہم معیاری دوائیں مفت فراہم کر رہے ہیں جبکہ شوگر٬ بلڈ پریشر ٬ ہیپاٖٹائیٹس بی اور سی٬ ہیمو گلوبین٬ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول فوری ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ککا ولیج٬ یونس آباد٬ ہاکس بے٬ ماڑی پور٬ گریکس اور ملحقہ مضافاتی آبادی میں بسے والے افراد کی بڑی تعداد نے کیمپ کی سہولت استفادہ کیا۔کیمپ میں ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز٬ سرجنز٬ فزیشنز٬ گائنا کالوجسٹ٬ بچوں کے اسپیشلسٹ٬ جلد کے ڈاکٹرزاور دیگر شعبوں کے ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں کھارادر جنرل ہسپتال کی منیجنگ کمیٹی کے آفس بیئرر اشرف کوٹھاری ٬ دائود عثمان جکھورا٬ محمد بشیر جان محمد٬ مسز زہرہ بشیر٬ جہانگیر رشید٬ مس فرحت رشید٬ یونین کونسل کے چیئرمین کامریڈ صاحب خان جسکانی٬ وائس چیئرمین اشرف دین بھٹی ٬ حاجی محمد یونس (یونس آباد والی)و دیگر معزز سماجی و فلاحی شخصیات نے وزٹ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :