27اکتوبر کو برسلز میں کشمیریوںسے اظہاریکجہتی کیلئے تاریخی ملین مارچ ہوگا ٬ آزادی کشمیر کیلئے ہرتدبیر کریں گے٬شان عباس عابدی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی ہدایات پراے پی ایم ایل برطانیہ کے مرکزی صدرسعیدبھٹی ٬سیکرٹری جنرل چودھری تبریز اورااور سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے کارکنان ایک بڑے کارواں کی صورت میں 27اکتوبر کوکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے برسلز میں ہونیوالے ملین مارچ میں شریک ہوں گے۔

اس سلسلہ میں اوورسیزپاکستانیوں کاجوش وجذبہ قابل دید ہے۔برطانیہ اوریورپ میں مقیم پاکستان ٬جموں وکشمیر اورآزادکشمیر کے شہری جوق درجوق ملین مارچ میں شریک ہوں گے ۔یورپی ملکوں سے بھی اے پی ایم ایل کے عہدیداران اورکارکنان کی ملین مارچ میں شرکت یقینی ہے ۔ اس امرکافیصلہ گذشتہ روز اے پی ایم ایل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا٬جس میںاے پی ایم ایل اوورسیز کے مرکزی صدر افضال صدیقی ٬ مرکزی صدربرطانیہ سعیدبھٹی٬سیکرٹری جنرل چودھری تبریز اورا٬سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی ٬نائب صدورسیدمدبربخاری ٬سیّدعلی جعفری ٬سیّدنایاب زیدی ٬عمران طاہررضوی ٬قاضی رزاق ٬وقاص مرزا٬صدروومن ونگ نجمہ شاہین ٬صدرمنیاری ونگ عمانویل رائے ٬صدرلائرزونگ ذوالفقاردین شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملین مارچ میں اے پی ایم ایل کی بھرپورنمائندگی کیلئے مختلف کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔اجلاس کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا کہ ہم اپنے قائدپرویز مشرف کے ویژن کی روشنی میں آزادی کشمیر کیلئے ہرتدبیرکریں گے۔ہماری قیادت اورجماعت تحریک آزادی کشمیر کی زبردست حامی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دوراقتدارمیں کشمیرکاز کیلئے تاریخی پیشرفت ہوئی اوریونائیٹڈ نیشن سمیت ہرعالمی فورم پر بھارتی بربریت کیخلاف سربکف کشمیریوں کے جذبات واحساسات کواجاگرکیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بندوق اوربارود کے بل پرجموں وکشمیر پراپناغاصبانہ قبضہ مزید برقرارنہیں رکھ سکتا ۔