بلدیہ غربی میں موجود تمام کچرہ گاڑیوں و دیگر مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے٬ ایڈمنسٹریٹر

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتداراحمدنے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں موجود تمام کچرہ گاڑیوں و دیگر مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے افسران وعملہ اس بات کا خیال رکھیں کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی دشواری نہ پیدا ہو گلیوں ٬محلوں سے کچرہ اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہونے والی تمام مشینری کی چھوٹی بڑی خرابی کا فوری تدارک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں ٬کچرہ گاڑیوں اور دیگر مشینری کی مرمت کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوںنے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں آنے والی تمام قسم کی گاڑیوں اور مشینری کے کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائیں تمام محکمہ جات اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں خصوصا ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت کا کام بروقت کریں کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر زمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا شعبہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو اور بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ و ملبہ کو فوری تلف کرنے کے ساتھ ساتھ چونے اورجراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے۔