تنظیم نو کے سلسلہ کے پہلے مرحلے میں بلاول بھٹو کی منظوری اور تقرری کے اعلان کے بعد بھی عہدیداروں کی نامزدگی کے فیصلے تاحال نہ ہوسکے

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے تنظیم نو کے سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں صوبائی صدارت کے لئے بلاول بھٹو کی جانب سے منظوری اور تقرری کے اعلان کے بعد دیگر صوبائی عہدوں پر عہدیداروں کی نامزدگی کے فیصلے تاحال نہ ہوسکے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو تنظیم سازی کے سلسلہ میں تشکیل کوارڈینیشن کمیٹی کے دورہ سندھ کے موقع کارکنوں کی جانب سے دی گئی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا چاہتے ہیں پر دوسری جانب پارٹی میں فیصلہ کن حیثیت رکھنے والی دو شخصیات اپنے اعتماد کے رہنمائوں کو صوبائی جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات٬ سینئر نائب صدر کے علاوہ کراچی ڈویزن کے لئے صدر اورسیکریٹری کو نامزد کرنا چاہتے ہیں. ذرائع کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے ملنے والی رائے کی اکثریت نے صوبائی صدارت کے لئے نثار احمد کہوڑو سیکٹری کے لئے پیپلزیوتھ کے سابق مرکزی صدر سنیٹر عاجزدہامرہ٬ مولابخش چانڈیو٬راشد ربانی اور سیکٹری اطلاعات کے لئے سنیٹر عاجزدہامرہ٬ سنیٹر سعید غنی اور وقار مہدی اور کراچی ڈویزن کے لئے نجمی عالم اور سعید غنی کے نام نمایاں ہیں.پارٹی کی فیصلہ کن شخصیت کی صوبائی صدارت کے لئے مولابخش چانڈیو کو نامزد کرانے کی کوشش تہی جبکہ بلاول بھٹو نے سندھ بہر کے کارکنوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کردیا.پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈویزن اور ضلعی عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کی ذیلی تنظیموں پیپلزیوتھ٬پی ایس ایف٬خواتین ونگ٬اقلیتی٬ہاری لیبر٬ کلچراور ڈاکٹرز ونگز کی تنظیم سازی کا مرحلہ زیرالتوا ہی. پیپلزیوتھ کی صوبائی صدارت کے لئے کارکنوں کی اکثریت اور رائے کے مطابق سابق سیکٹری اطلاعات اورانچارج پیپلزپارٹی میڈیا سیل فدا ڈہکن جبکہ پی ایس ایف کے سابق صوبائی صدر میر سہراب خان مری اور سلمان دستی بہی امیدوار ہیں صوبائی سیکٹری کے لئے شفقت میرانی اقبال ساند اور احسان ابڑو امیدوارہیں۔

(جاری ہے)

یوتھ کے دیگر صوبائی عہدیداروں کے لئے سرگرم اور متحرک کارکن خان اعوان٬دنیال ابڑو٬ممتازجوکہیو٬ عمرپنہور٬شرجیل میمن٬شہزاد گاہو٬ویکی میمن کے علاوہ معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو شہید بینظیر بھٹو کی طرح سرگرم نوجوان خواتین کارکنوں کو بہی پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں کے مختلف عہدوں پر نامزدگی کے لئے مشاورت کی جارہی ہے جس کے تحت سندھو ملک اور نادیہ مٹو٬ سسی راجپر کے نام زیرغور ہیں. خواتین ونگ کی صوبائی صدارت سیکٹری اور دیگر عہدوں کے لئے ایم این اے نفیسہ شاہ٬ حینا دستگیر٬ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور سنیٹر سسی پلیجو٬ شمیم ارا پنہور٬شبانہ ملک٬ نورالنسا ابڑو٬کرن آفتاب٬رضیہ کامران٬صنم ٹالپور نمایاں اور زیرغور ہیں.پی ایس ایف کی صوبائی صدارت سیکٹری اور دیگر صوبائی عہدوں کے لئے جاوید نایاب لغاری٬ فقیر ذاکرہسابانی٬ رزاق بروہی٬ سوشیل جگ دیش اور لالہ رضوان٬سرایہ رحمانی اور دیگر نمایاں اور زیرغور ہیں۔

متعلقہ عنوان :