لاہور کی ناراض تاجر برادری کو منانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں‘محمد علی میاں

لاہور میں اتحاد واتفاق کو فروغ دینے کی بجائے تاجروں اور پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاںکہا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر نے ذاتی پسند و ناپسند اور چاپلوسی جیسی خطرناک پالیسیوں کو اپنا رکھا ہے٬ ان کا سارا زور ذاتی تشہیر٬ بینررز بازی اور فوٹو شوٹس پر مرکوز ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے کے سینئر تاجر راہنما اور مارکیٹوں کے صدور کی اکثریت تاجر ونگ لاہور کے ٹیکس٬ ہڑتال و دیگر مسائل پر ناپختہ فیصلوں اور باہمی عزت و احترام سے عاری رویوں کے باعث بد دل اور مایوس ہو رہی ہے٬جس سے نا صرف تاجر برادری کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت داؤ پر لگ سکتی ہے۔

ملک پرویز اور انجم بٹ صاحب تاجر برادری کے مسائل آور مشکلات حل کرنے میں بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں اور انہی کی شخصیات کی بدولت صورتحال اور گراف کو سہارا ملا ہوا ہے اور تاجروں میں بھرم قائم ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اب اگر زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ نہ کئے تو ہم سب کی محنتیں ضائع ہو جائے گی۔محمد علی میاں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تاجروں کی پارٹی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک کی ترقی اور معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں لیکن اگر مقامی سطح پر تاجروں کو عزت و وقار اور مشاورت میں شامل نہ رکھا گیا تو قائدین کی کاوشوں کو دھچکا لگ سکتا ھے۔

لاہور میں اتحاد واتفاق کو فروغ دینے کی بجائے تاجروں اور پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ اب اس مایوس کن صورتحال کی اصلاح کے لئے بہت جلد بھرپور کوشش شروع کر رہے ہیں۔ پارٹی کے اندر سینئرز اور جونیئرز کے باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔لاہو کی تمام تاجر تنظیموں٬ تاجر رہنماوںاور مارکیٹوں میں " تاجران رابطہ و احترام "کی مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :