جماعت اشاعت والتوحیداور جماعت اسلامی کی بنیاد ایک ہے٬مولانا طیب پنج پیری

ْسراج الحق اکٹھا چلنے کے لیے لائحہ عمل بنائیں اشاعت التوحید ساتھ دے گی٬اجتماع عام سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) اضاخیل کے اجتماع عام میں سراج الحق کے اختتامی خطاب سے قبل جماعت اشاعت التوحید کے امیر مولانا محمد محمد طیب پنج پیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور اشاعت التوحید کی بنیاد ایک ہے۔دونوں جماعتوں نے افغان جہاد میں مل کر قربانیاں اور شہادتیں پیش کیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے چار بڑے رہنما مولانا عبدالرحیم چترالی٬مولانا گوہرالرحمان اور مولاناعنایت الرحمان پنج پیر کے مدرسہ کے فارغ التحصیل ہیں۔

انھوں نے انکشاف کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور وہ خود مولانا پنجب پیر کے شاگرد اور میرے ہم جماعت ہیں۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ سراج الحق کی قیادت میں کمیٹی دونوں جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کے لیے لائحہ عمل بنائیں میں ان کا مکمل ساتھ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :