رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں پانچ فیصد کمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات پانچ فیصد کمی کے ساتھ 3ارب 3کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئیںجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کی برآمدات سے 27 کروڑ ڈالر کم ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں خام کپاس ٬سوتی دھاگہ ٬کپڑے اور تولیے کی برآمدات میں کمی نے اہم کردار ادا کیا جن کی غیرملکی مانگ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :