امپائر کی انگلی اٹھنے پر مولانا فضل الرحمن کا دلچسپ تبصرہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے امپائر کی انگلی اٹھنے پر دلچسپ تبصرے نے پریس کانفرنس کو کشت زعفران بنا دیا ۔

(جاری ہے)

جب ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا کہ دھرنے میں عمران خان انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے کیا اب بھی وہ انتظار کریں گے یا سولو فلائٹ کریں گے جس پر مولانا فضل الرحمن نے پہلے بڑی سنجیدگی سے جواب دیا کہ انگلی کا لفظ آپ بڑا خطرناک استعمال کرتے ہیں۔

جس پر پریس کانفرنس میں بھرپور قہقہ بلند ہوا ۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے خود بھی بھرپو رقہقہ لگایا اور بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کس کی انگلی ہے ۔میری شرافت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں لفظ انگلی استعمال کروں۔

متعلقہ عنوان :