ڈیر ہ اسماعیل خان٬تحریک انصاف کے ورکر کنونشن کی جھلکیا ں

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

ڈیر ہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)تحریک انصاف اسرار گنڈ ہ پور گرو پ اور یوتھ ونگ کے سینکڑوں نوجوانوں نے عرفان خان کامرانی کی قیادت میں صوبائی وزیر علی امین گنڈہ پور کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ۔

(جاری ہے)

اور عمران خان کی گاڑیوں کے کافلے کو کو انہوں نے جی پی او چوک پر روکااور عمران خان تحریری درخواست دی جس میں صوبائی وزیر علی امین گنڈہ پور پر کرپشن کے الزامات تھے اور سرکاری اراضی اپنے خاندان کے نام کرنے کے الزامات بھی تھے عمران خان نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی * احتجاجی جلوس میں شرکاء نے کالے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ بینر ز پر تحریر تھا کہ پانامہ لیکس کو چھوڑو اور ڈیر ہ میں لینڈ مافیا کی کہانی سنو جس کا سر براہ صوبائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور ہے * ورکر کنونشن کے پنڈال میں تین ہزار کر سیا ں لگائی گئی تھیں جن میں سے کرسیوں کی کافی تعداد خالی تھی پی ٹی آئی میں گروپ بازی کی وجہ سے پنڈا ل پور ا نہ بھرا جا سکا * کنونش کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی * بعض بینروں پر یہ بھی تحریر تھا کہ تحریک انصاف کے وزیر قانون اسرار گنڈہ پور شہید کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔

اسرار ہم شرمند ہ ہیں قاتل تیرے زندہ ہیں۔