وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید آج (پیر) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید آج (پیر) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال مقتول امجد فرید صابری شہید کے گھر جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم کی جانب سے مالی امداد کے حوالے سے اعلان کردہ رقم کا چیک ان کی بیوہ کے حوالے کریں گے۔ بعد ازاں وہ پاکستان ڈس ایبل فائونڈیشن کے تحت پولیو کے دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔