Live Updates

عمران خان نواز شریف کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں٬ ان کی غلط پالیسیوں سے نواز شریف مضبوط ہورہے ہیں٬ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

وہ دھرنے کے ذریعے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں ان کا گیم اچھا ہے جس میں وہ گرفتاربھی ہو سکتے ہیں اگر گرفتار ہوئے تو پھر کہیں گے کہ وہ کامیاب ہو گئے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کر لیا جا ئے تاکہ انہیں سیا سی فائدہ ہویہ کھیل عمران خان ہی کھیل سکتے ہیں پیپلزپارٹی نے نہ کبھی یہ گیم کھیلا ہے اور نہ ہی کھیلے گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) قو می اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر عمران خان کو نواز شریف کا سب سے بڑا سپورٹر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی غلط پا لیسیوں کی وجہ سے نواز شریف مضبوط ہو رہے ہیں وہ دھرنے کے ذریعے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں ان کا گیم اچھا ہے جس میں وہ گرفتاربھی ہو سکتے ہیں اگر گرفتار ہوئے تو پھر کہیں گے کہ وہ کامیاب ہو گئے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کر لیا جا ئے تاکہ انہیں سیا سی فائدہ ہویہ کھیل عمران خان ہی کھیل سکتے ہیں پیپلزپارٹی نے نہ کبھی یہ گیم کھیلا ہے اور نہ ہی کھیلے گی سیاستدانوں کا کام عوام کوریلیف دینا ہے تکلیف دینا نہیں ہے بات منوانے کے لیے دھرنے کے علاوہ پارلیمنٹ سمیت اور بھی راستے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلاول بھٹو کی جانب سے پیش کیے گئے چار نکات پر بات کرے تو کرنے کیلیے تیار ہیں سیاست میں بات چیت سے انکار جمہو ریت کی نفی ہے اگر حکومت نے چارنکات پر پیش رفت نہ کی تو سات نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ان کا کہنا تھا پانامہ کے معاملے پر گیند حکومت کی کورٹ میں ہے اور نوازشریف کے لیے موقعہ ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں میں پانامہ لیکس والا نہیں میرا صرف ایک اکائونٹ ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار نے ملنے کے لیے رابطہ کیا ہے اور میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ جب چاہیں مل سکتے ہین ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریبوں کی مدد کے نام پر ڈگڈگی بجا ئی جا رہی ہے لو گوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے عوام حکومت سے امید نہ رکھیں خود ہا تھ پیر ما ریں ہم آگے جانے کے بجا ئے پیچھے جا رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں سولہ اکتوبر کو سرپرائیز دے چکے ہیں اور اب پنجاب میں سرپرائز دیں گیہم نے کبھی پرتشدد احتجاج نہیں کیا ہیاور کبھی ایسا احتجاج نہیں کیا جس سے عوام کو مشکلات ہوں حکومت کی مدت پو ری کرنے کے حوالے سے مجھے خوف ہورہا ہے کیونکہ حالات ہی ایسے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس بل پر تمام اپوزیشن جما عتیں متفق ہیں ہم نے ملک میں جمہو ریت کے لیے بڑی قربانیان دی ہیں اور ضیائ الحق اورایوب خان کے دور میں کوڑے کھا ئے ہیں اور اگر اب بھی جمہورہت پر بات ہو ئی تو ہم آگے ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات