دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا٬عمران خان

نواز شریف خاندان تیس سال سے کرپشن کر رہا ہے٬ ایک فیکٹر ی سے تیس فیکٹریوں تک پہنچ چکا ہے٬ پاکستان کا اربوں روپے چوری کرکے باہر لے لے گیا ہے کوئی نہیں پکڑتا احتساب اداروں کے سربراہان ججز میڈیا ہائوسز کے ضمیر کی قیمتیں یہ خاندان لگا چکا ہے ٬مجبوراً ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا ٬کارکن نیا پاکستا ن بنانے اور اس ملک کی تقدیر بنانے کے لئے دو نمبر کو اسلام آباد پہنچیں ٬سرکٹ ہا ئو س ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطا ب

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے نواز شریف خاندان تیس سال سے کرپشن کر رہا ہے ایک فیکٹر ی سے تیس فیکٹریوں تک پہنچ چکا ہے اور پاکستان کا اربوں روپے چوری کرکے باہر لے لے گیا ہے کوئی نہیں پکڑتا احتساب اداروں کے سربراہان ججز میڈیا ہائوسز کے ضمیر کی قیمتیں یہ خاندان لگا چکا ہے مجبوراً ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا کارکن نیا پاکستا ن بنانے اور اس ملک کی تقدیر بنانے کے لئے دو نمبر کو اسلام آباد پہنچیں وہ سرکٹ ہا ئو س ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک سپریم کورٹ کا جج کابو میں نہ آیا تو سپریم کورٹ پر نواز شریف کی حکومت نے حملہ کر دیا جنرل آصف نواز کو مر ی کے گورنر ہا ئو س میں بی ایم ڈبلیو کی چابیاں پیش کی گئیں لیپ ٹا پ کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے یہ ایسا وزیر اعظم ہے کے یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے لوگو ں کو ضمیر خریدتا ہے بیٹی مریم کا کوئی کارو بار نہیں لیکن اس نے پانامہ میں اربوں روپے کا کاروبار شروع کررکھا ہے اور فلیٹ خرید رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اب کوئی الزام نہیں لگا رہے بلکہ پانامہ لیکس میں ثبوت موجود ہیں ہم نے جب بھی نوا ز شریف سے حسا ب کتا ب مانگا تو وہ جواب دینے کے بجا ئے فیتے کاٹنے شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ ان کے تر قیاتی کاموں کے خالی خولی اعلان ہوتے ہیں خیبر پختونخواہ میں انہوں نے تین ایئر پورٹس بنانے کا اعلان کیا اور ایک پر بھی کام شروع نہیں کیا پاکستان کی کوئی تر قی نہیں ہو رہی اگر تر قی ہو رہی ہے تو صرف نواز شریف خاندا ن کے بینک اکائونٹس میں تر قی ہو رہی ہے کرپشن یہ لوگ کر تے ہیں اور مہنگائی کے ذریعے قیمت عوام چکاتی ہے پنجاب میں چھ دفعہ حکومت آئی عوام کا آج بھی برا حال ہے احتسا ب ادارے آج بھی کمزور ہیں انہوں نے کہا کہ میں مجر م کو وزیر اعظم نہیں مانتا عوام اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہو جا ئیں آپ چپ رہینگے تو آپ کا اور پاکستان کا برا حال ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ اس وقت وہی لوگ کھڑے ہیں جو ان کی کرپشن میں ملو ث ہیں ایک ایسا بندہ بھی کھڑا ہے جس کی گھنٹے کی تقریر سے خدا خدا کرکے لوگوں کی جان چھوٹی ہے ایک میڈیا ہا ئو س کا مالک بھی نوا ز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اور کرپشن میں برابر کا شریک ہے صحافیوں کیلئے لفافہ صحافت بھی نوا ز شریف نے شروع کی انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا ر ہا ہے اوے بے شرموں عمران خان انتشار نہیں پھیلا رہا لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنیوالو ں کو اگر پنجاب پولیس نے روکا تو عوام کے سمندر میں بہہ جائیگی گلو بٹ جیسے لوگ لائے گئے تو سخت انتظامات اٹھائیں گے ماڈل ٹائون کے قتلوں کا حساب بھی لے گے کسی تیسری بات کو دو نومبر کو تسلیم نہیں کریگے وزیر اعظم تلاشی دیگا یا استعفیٰ ٬ انہوں نے کہا کہ افوا ء پھیلائی جا رہی ہے کہ عمران خان فوج کے کہنے پر دھرنا دے رہا ہے یہ فوج کو بد نام کر نے کی سازش ہے جو کارکن آج احتجاج پر تھے میں ان سے علیحدگی میں ملو گا اور کارکن ایک پلیٹ فارم پر اپنے اختلافات بھلا کر اکھٹے ہو جائیں 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچ جائیں کنونشن سے خطا ب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے سیکرٹر ی جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے دفن ہونے کا وقت آگیا ہے اور یہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہاتھوں ہی گرفتار ہونگے کارکن سر پر کفن باندھ کر اسلام آباد آئیں یہ جہا د ہے لاکھوں افراد کا سمندر کرپٹ حکومت کو بہا کر لے جائیگا تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں کرپٹ مافیہ کے خلاف تحریک انصاف تنہا کھڑی ہے کرپشن کے خلاف جو لوگ ہیں وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور جو کرپٹ ہیں وہ نوا زشریف کے ساتھ ہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں ورکر کنونشن سے صو با ئی وزیر مال علی امین گنڈہ پور نے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :