اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ نے غیر ملکی ادویات برآمدہونے پرمیڈیکل اسٹور کو سیل کردیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:57

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ غیر ملکی ادویات برآمد٬ میڈیکل اسٹور سیل شہر میں غیر معیاری ادویات فروخت کی جاری تھی کاشف نبی کھوڑو تفصیلات کے مطابق :۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کاشف نبی کھوڑو نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلوچستان میڈ یکل اسٹور پر چھاپہ مارا میڈ یکل اسٹور سے غیر ملکی اور غیر معیاری ادویات بر آمد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ نے میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا کاشف نبی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میڈ یکل اسٹور میں غیر ملکی ادویات بر آمد ہو ئی ہے جس پر میڈیکل کو سیل کیا گیا ہے غیر ملکی اور غیر معیاری ادویات شہر بھر میں فراہم کی جاری تھی جس سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی اس طرح کے کاروائی جاری رہے گی ٬واضع رہے کہ بلوچستان میڈ یکل اسٹور سابق صوبائی وزیر اقلیتی جئے پرکاش کی ہے جہاں پر غیر ملکی ادویات فروخت کی جارہی تھی ۔