Live Updates

عمران خان نواز شریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہیں ٬ْطلال چوہدری

سپریم کورٹ میں پاناما کا کیس چل رہاہے٬ دھرنے کا کوئی جواز نہیں ٬ْعمران خان کے بیان پر رد عمل

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ عمران خان نواز شریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی اداروں کا نام استعمال کرکے سیاست مضبوط کرنا چاہتے ہیں ٬ سپریم کورٹ میں پاناما کا کیس چل رہاہے٬ دھرنے کا کوئی جواز نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات