خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلائوکا سیاق و سباق سمجھتے ہیں ٬ْشاہ محمود قریشی

حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلائو کا سیاق و سباق سمجھتے ہیں ٬حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر پہلے موقف سے رجوع کا فیصلہ کر چکی ہے تو یہ اس کا حق ہے ٬پاناما زدہ حکمرانوں کے پہلو سے جو بھی بندھنا چاہے گا صفر ہو جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس پرعمران خان اور تحریک انصاف سرخرو ہوچکی ہے ۔