Live Updates

نوازشریف کو وزیر اعظم نہیں مانتا ٬ْ آصف زر داری خود ڈاکو ہیں ٬ْ نواز شریف کو کیسے پکڑ سکتے ہیں ٬ْ عمران خان

عوام ساتھ دیں تو ملک کی تقدیر بدل دونگا ٬ْدو نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ٬ْ پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی ٬ْ کارکنوں سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیر اعظم نہیں مانتا ٬ْ آصف زر داری خود ڈاکو ہیں ٬ْ نواز شریف کو کیسے پکڑ سکتے ہیں ٬ْعوام ساتھ دیں تو ملک کی تقدیر بدل دونگا ٬ْدو نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ٬ْ پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی ۔

اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کا کہ وزیراعظم 30سال سے کرپشن کررہے ہیں اور آصف زرداری تو خود ڈاکو ہیں وہ نوازشریف کو کیسے پکڑسکتے تھے٬ تمام اداروں نے بے حسی ظاہر کردی تو ہمارے پاس سڑکو پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا٬اداروں نے نوازشریف پر ہاتھ نہ ڈالا تو ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ٬ْ نوازشریف ادارے خریدتے رہے اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا جب کہ انہوں نے ایک آرمی چیف کوبھی خریدنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف پرالزامات نہیں کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے جبکہ ہم کرپشن کا جواب مانگتے ہیں تو نوازشریف فیتے کاٹناشروع کردیتے ہیں۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اداروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں لہذا کسی مجرم کو وزیراعظم نہیں مان سکتا٬ عوام آج کھڑے ہوں توملک کی تقدیربدل سکتے ہیں اور اگر آج ظلم کے سامنے کھڑے نہ ہوئے توعوام کے بچے بھی غلام رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ اور ایک میڈیا ہاؤس بھی کرپشن والوں کیساتھ کھڑے ہیں تاہم 2 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا اور پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی ٬ْ کرپٹ لوگوں کو شکست ہوگی اور انہیں مزید کھ پہنچاؤں گا۔سربراہ تحریک انصاف نے کہاکہ 2 نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور اس دن نوازشریف استعفیٰ دیں گے یا تلاشی دیں گے ٬ْ قانون احتجاج کی اجازت دیتاہے لیکن وزیراعظم کو کرپشن کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک سیاستدان نواز شریف کے ساتھ ہے جس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ دے کر خریدنے کی کوشش کی٬ وہ اداروں کے سربراہوں اور صحافیوں کو بھی لفافے دے کر خرید رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاناما لیکس الزام نہیں بلکہ وزیر اعظم کی چوری کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقی ملک میں نہیں بلکہ وزیر اعظم کے اکاؤنٹس میں ہو رہی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ شکر ہے بانی متحدہ کی تقریروں سے جان چھوٹ گئی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی نصیحت کی کہ جو بھی آپس کے اختلافات ہیں٬ وہ ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے آصف زرداری اور فضل الرحمان نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات