جماعت اسلامی سندھ کا بدھ کو حیدرآباد میں ضلعی امراء کا اجلاس طلب

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے 26اکتوبر کو بعد نماز مغرب مرکزتبلیغ اسلامی حیدرآباد میں ضلعی امراکا اجلاس طلب کرلیا ہے٬اجلاس میں نوشہروفیروز سمیت لوئرسندھ کے ضلعی امراشریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی امورکے علاوہ26اور27نومبرکو باغ جناح کراچی میںہونے ولہ دوروزہ ورکرزکنونشن سندھ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :