سی پیک منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع

لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا٬ وزارت ریلوے

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔وزارت ریلوے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور تک ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیاگیا ہے جس کے لیے ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے 12 انجینئرز کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور عملی کام آئندہ سال سے شروع ہوگا جب کہ لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :