عقیل خان نے پہلی چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:11

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) عقیل خان نے پہلی چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ آرڈننس کلب واہ کینٹ میں کھیلے گئے فائنل میں عقیل خان نے محمد عابد کو 6-1, 6-1اور 6-3سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز ڈبلز فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو 7-5, 1-6اور 10-5سے مات دے کر ایونٹ جیت لیا۔

بوائز انڈر 18سنگلز فائنل میں امان عتیق نے یوسف خان کو 6-0اور 6-0سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 14فائنل میں محمد شعیب نے حمزہ بن ریحان کو 4-6٬ 6-1اور 6-3سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ سینئر 45پلس ڈبلز فائنل میں جہانزیب خان اور اسرار گل نے عرفان اللہ خان اور نعمان علیم درانی کو 6-3٬ 7-5سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات٬ ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ صدر ڈاکٹر عامر مراد اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ 5لاکھ روپے کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پی او ایف کے سینئر آفیسرز٬ پی او ایف ملازمین اور ٹینس کے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :