سنی تحریک کے وفدکی شاہدغوری کی قیادت میںلال حویلی میں شیخ رشیدسے ملاقات

کرپٹ حکمران قومی مجرم ہیں ہرحال میں سزاملنی چاہیئے ٬شیخ رشید اپنے حقوق کے حصول کیلئے قوم کو مفاد پرستوںکے شکنجے سے نکلنا ہو گا٬محمدشاہدغوری

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے لال حویلی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری سے ملاقات کے دواران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ حکمران قومی مجرم ہیں ہرحال میں سزاملنی چاہیئے ٬پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا عمل نہ ہونا تشویشناک ہے٬اپنے حقوق کے حصول کیلئے قوم کو مفاد پرستوںکے شکنجے سے نکلنا ہو گا٬حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز کو دبا نہیں سکتی٬کرپشن کے خلاف تحریک سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے٬ دونوں رہنمائوں نے ملکی سلامتی٬ استحکام اورکرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہدکی ضرورت پر اتفاق کیا٬محمدشاہدغوری کاکہناتھاکہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے٬ عمران خان سولوفلائیٹ کی بجائے ہم خیال جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں٬شیخ رشیداپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے پل کا کرداراداکریں٬ کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ کا جیتنا ممکن نہیں٬کرپشن کی روک تھام اورقوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے پاک فوج کواختیارات دیئے جائیں ٬وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموںسے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کے منافی ہے٬ کالعد م تنظیموں کے سربراہوں کے شناختی کارڈ بحال کرنا قابل مذمت ہے٬ دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ٬اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق ٬ سنی تحریک کے محمدشاداب رضا نقشبندی٬ زاہدحبیب قادری٬ صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال٬ مفتی لیاقت علی رضوی٬ علامہ وسیم عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔