بلاول بھٹوزرداری کا سید نوید قمرکے والدکے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 23 اکتوبر 2016 17:11

بلاول بھٹوزرداری کا سید نوید قمرکے والدکے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سینئر سیاستدان اور کاشتکار رہنما ٬ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سید نوید قمرکے والد اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کے دادا سید قمرالزمان شاہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے٬ مرحوم قمرالزمان شاہ سابق سینیٹر اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے بانی رہنما تھے٬ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔