Live Updates

نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا وہ 2نومبر کو تلاشی دیں گئے یا استعفیٰ٬نوازشریف کے درباری کہتے ہیں کہ اسلام آباد کو فوج کے کہنے پر بند کیا جارہا ہے٬وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے فوج کو بدنام کر رہے ہیں ٬نوازشریف نے دل کاآپریشن کرانے سے پہلے بچوں کی بجائے پہلے مودی کو فون کیا تھا٬نوازشریف چور اورکرپٹ ہے ٬ڈاکوڈاکوئوں کو نہیں پکڑتے٬سب سے بڑا ڈاکو اور کرپٹ آصف زرداری ہے جو نوازشریف کو نہیں پکڑ رہا٬حکمرانوں کو ماڈل ٹائون واقعے کا حساب دینا ہوگا٬ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:54

نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا وہ 2نومبر کو تلاشی دیں گئے یا استعفیٰ٬نوازشریف ..

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا وہ 2نومبر کو تلاشی دیں گئے یا استعفیٰ٬نوازشریف کے درباری کہتے ہیں کہ اسلام آباد کو فوج کے کہنے پر بند کیا جارہا ہے٬وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے فوج کو بدنام کر رہے ہیں اور وزیراعظم نے دل کاآپریشن کرانے سے پہلے بچوں کی بجائے پہلے نریندر مودی کو فون کیا تھا٬نوازشریف چور اورکرپٹ ہے میں اور عوام اسے وزیراعظم نہیں مانتے٬ڈاکوڈاکو کو نہیں پکڑتے٬سب سے بڑا ڈاکو کرپٹ آصف زرداری ہے جو نوازشریف کو نہیں پکڑ رہا٬حکمرانوں کو ماڈل ٹائون واقعے کا حساب دینا ہوگا۔

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نوازشریف کو این آر او دیا٬ایک شخص 30سالوں سے کرپشن کرتا آرہا ہے اور 30سال سے کرپشن کے ذریعے ایک سے 30فیکٹریاں بنائیں ہیں٬عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے٬2نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہوگا٬نوازشریف اداروں کے سربراہوں کو خریدنے کے ماہر ہیں ا سکی کوشش رہی کہ کسی نہ کسی طرح لوگوں کو خریدلوں٬چیف جسٹس قابو نہ آیا تو سپریم کورٹ پر حملہ کردیا گیا٬ووٹرز کو لیپ ٹاپ دینے کی صورت میں خریدنے کی کوششیں کی گئی اور پانامہ پر الزامات نہیں یہ ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا رہا ہے٬ترقی ملک میں نہیں وزیراعظم کے اکائونٹس میں ہورہی ہے٬حکمرانوں نے لوگوں کے ضمیروں کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں وزیراعظم نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا٬ادارے کمزور کو پکڑتے ہیں٬بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے٬ہمارے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے٬اداروں نے ساتھ نہیں دیا پھر سڑکوں پر آئے ہیں٬پاکستان پہلے اتنا مقروض کبھی نہیں تھا جتنا آج ہے٬میں قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ ملک کی تقدیر بدلنے باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑا ڈاکو جس کا نام آصف علی زرداری٬مولانا ڈیزل جو وزیراعظم کے ہمراہ کھڑے ہیں٬لندن سے تقریر کرنے والا شخص بھی شریف برادران کے ساتھ ہیں٬کراچی کے لوگ بھی شکر ادا کر رہے ہیںِوہ بھی لندند کی تقریروں سے بچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ وہ بھی کھڑا ہے جس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا پرمٹ ہے٬نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پاک فوج کو بدنام کر رہا ہے٬نوازشریف کو کہتے ہیں پانامہ کا جواب دیں٬وہ کہتے ہیں ترقیاتی کام کر رہے ہیں٬وزیراعظم کی بیٹی کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے٬مریم نواز کے بہت سارے فلیٹ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قانون پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے٬جانتے ہیں پولیس کسی پر ڈنڈا نہیں چلائے گی٬حکمرانوں کو ماڈل ٹائون واقعے کا حساب بھی دینا ہوگا٬نوازشریف کے درباری کہتے ہیں کہ فوج کے کہنے پر اسلام آباد بند کیا جارہا ہے٬کرپٹ اور بے حس لوگوں کو کرپشن کا حساب ابھی دینا ہوگا اور پاکستانی قوم کے پیسے کا حساب مانگنا میرا جرم بن گیا ہے٬انتشار پھیلانے کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے٬وزیراعظم نے دل کا آپریشن کرانے سے پہلے مودی کو فون کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے چکر میں باقی سب کے چہرے بھی سامنے آرہے ہیں٬نوازشریف سن لو 2نومبر کو آپ تلاشی دو گے یا پھر استعفیٰ دو گے۔(خ م)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات