چکوال کے ٹرانسپوٹرز بھی اب جدید کاروباری ضروریات سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں٬ سردار غلام عباس

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:53

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں بھی اب ٹرانسپوٹرز جدید کاروباری ضروریات سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی مزید ترقی ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ معروف ٹرانسپورٹر حاجی خان بیگ کے صاحبزادے ملک معظم علی بیگ کی طرف سے قائم کیے جانے والے فیڈرل موٹرز شو روم ترنول کا افتتاح کرنے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

افتتاح مشترکہ طور پر شاہ گل آفریدی اور سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیڈرل موٹرز کے منیجنگ ڈائریکٹر بلال آفریدی نے بتایا کہ اس سیل پوائنٹ کے قیام سے علاقے کے ٹرانسپوٹرز کو آسان قسطوں پر ٹرک دستیاب ہونگے جبکہ سیل پوائنٹ پر فروخت ہونے والے سپئیر پارٹس پر یکم جنوری2017تک 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔