چکوال٬ ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ٬3 شدید زخمی ہوگئے

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:53

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور3 شدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ کلر کہار اور بھون کے درمیان پیش آیا جہاں ٹربائین رگ ٹرالر گہری کھائی میں گرنے سی35سالہ نوجوان محمد وحید جاں بحق اور3 افرادشدید زخمی ہو گئے ٬حادثہ خطرناک موڑوں اور اُترائی پر بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔ دوسرا حادثہ چکوال تلہ گنگ روڈ پر بلکسر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتارگاڑی نے سڑک عبور کرتے راہگیر کو کچل دیا جس کے نتیجے میں سید حسن شاہ بخاری ساکن بکھاری کلاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متوفی کے لواحقین موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بعدازاں گاڑی کے مالک کومعاف کر دیا۔

متعلقہ عنوان :