بھمبر٬مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیں گڈگورننس کے قیام کے لیے کوئی کسرنہیںچھوڑے گی٬چوہدری طارق فاروق

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:53

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر کے سینئروزیر و وزیرہائوسنگ ٬ فزیکل پلاننگ ٬زراعت ولائیوسٹاک چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمدفاروق حیدرخان کی سربراہی میں آزادکشمیرمیں گڈگورننس کے قیام کے لیے کوئی کسرنہیںچھوڑے گی٬سرکاری بھرتیوں میں میرٹ کاسوفیصد خیال رکھا جائے گا٬ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیرسے کرپشن کامکمل خاتمہ کرنے کاتہیہ کررکھاہے٬ سرکاری اداروں کے معیارکو بحال کریں گے٬ قانون وقاعدے اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

اگلے سال بھمبرمیں زرعی ترقیاتی یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھیں گے جہاں جدید زرعی ٹیکنالوجی سے لوگ مستفید ہونگے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے سوکاسن میں پرائیویٹ سیکٹرمیں ہریالی پولٹری کنٹرول شیڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی جی لائیو سٹاک راجہ مطلوب خان٬ ڈاکٹرعبدالرحمان٬ڈاکٹر محمد ہاشم چوہدری ٬انجنئیررضوان انور چوہدری اور عمراقبال نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں علاقہ کی ممتاز شخصیات چوہدری اللہ رکھا٬ چوہدری جمیل سلطان٬ ایڈمنسٹریٹر چوہدری ارشدمحمود٬ راشد رشید ایڈووکیٹ٬ راجہ اظہراقبال٬چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن٬ چوہدری آفتاب احمد کوہل ٬چوہدری موسیٰ جان٬ چوہدری منگتو خان ٬چوہدری خالد سوکاسن ٬چوہدری الفت ٬صوبیدار یوسف ٬چوہدری خالد ٬راجہ اظہر اقبال ٬حافظ فضل الرحمان ڈار ٬چوہدری عنایت اللہ ٬طفیل احمد خاکی ٬چوہدری سلیم الخالق ہوٹل ٬ایس پی چوہدری محمد رفیق ٬چوہدری ذوالفقار علی بیگ ٬چوہدری صابر حسین ٬پولٹری لائیوسٹاک٬ زراعت سمیت دیگر محکموں کے افسران اورمعززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے محکمہ زراعت٬ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کیکہ ضلع بھمبرآزادکشمیرکازرخیز خطہ ہے٬یہاں اجناس کی پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کے افسران زمینداروں کوجدید زرعی مشورے دیںاور زرعی پیداوارمیں اضافے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔ انھوں نے کہاکہ جوسرکاری افسران و ملازمین کام نہیں کریں گے ان کاسروس میں رہنے کاکوئی جوازنہیں بنتا اور سرکار کے ایک ایک پیسے کاحساب رکھاجائے گا٬کرپشن اور بدعنوانی میں جو بھی ملوث پایاگیا اسے جزااورسزا کے عمل سے گزرناہوگاتاکہ آئندہ کوئی قانون اورضوابط کی خلاف ورزی نہ کرسکے۔

انھوںنے ڈاکٹرہاشم کی طرف سے پولٹری شیڈ کی تعمیرکوسراہتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کوبھی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار اداکرناہوگا٬سینئر وزیر نے محکمہ برقیات کے افسران و اہلکاران کوہدایت کیکہ صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ اس سے قبل سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے گرلزہائر سیکنڈری سکول سوکاسن میںطالبات اور خواتین اساتذہ میں کچن گارڈن سکیم کے تحت مختلف سبزیوں کے بیج تقسیم کیے اور کہاکہ آزاد حکو مت کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے کو شاں ہے٬ کچن گا رڈننگ کیلئے عوام کوسبز یوں کے بیج مفت فراہم کر رہے ہیں٬ تعلیمی اداروں اور گھر یلو خوا تین کو کچن گا رڈننگ کی تر بیت دے کر زیادہ سے زیادہ سبز یوں کی کا شت کو یقینی بنا یاجا ئیگا ٬کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کی سکیم کے تحت ضلع بھمبر میں 5مر لہ کیلئے 3500سیڈز کٹس دی جا ئینگی٬ کچن گارڈن سکیم کے تحت ضلع بھمبر کی1019 کنا ل رقبہ پر سبزیاں کا شت کر ینگے۔

انہوں نے کہا کہ گھر یلو پیما نے پر سبز یوں کی کا شت کر کے عام آدمی اپنے یو میہ اخرا جا ت میں بڑ ی حد تک کمی لاسکتا ہے اس کے لئے لوگوں کو کچن گارڈن تر بیت دینے کی ضرورت ہے ٬محکمہ زراعت کے ذمہ دار لوگوں کو کچن گا رڈن کی طرف را غب کر نے کیلئے شعوری مہم چلا ئیں ۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں اور مسائل سے آگاہ کیا ۔جس پر چوہدری طارق فاروق نے کئی درخواستوں پر موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے۔