نواز شریف گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ‘نبیلہ حاکم علی

پیپلزپارٹی اپنے کالے دھندے چھپانے کیلئے نواز شریف کی گود میں بیٹھ گئی ہے

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نواز شریف گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ٬پر امن احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے ٬مذمت کرنے والوں کو بھر پورجواب دینگے٬عمران خان پاکستانیوں کی آواز بن چکے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کالے دھندے چھپانے کیلئے نواز شریف کی گود میں بیٹھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن عوام کا سمندر جمہوریت کے نام پر مثلت آمریت کو زیادہ دیر نہیں دیکھنا چاہتے۔آمریت کی نرسری میں پلنے والے حکمران عوام کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت سرکاری مشنری کو استعمال کرتے ہوئے پارٹی ورکرز کو ڈرا دھمکا رہی ہے ۔2اکتوبر کے دھرنے میں جانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جارہا ہے ۔غیر جمہوریت ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہے پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے اس کیلئے قربانیاں دینے سے بھی دریک نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :