14 اضلاع میں مجموعی طور پر4253امیدواروں کو سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ دے دی گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ریکروٹمنٹ کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے پرپولیس کے جملہ اقدامات کو سراہا اور کہا کہ میرٹ کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنانے پر پولیس کی نیک نامی میں مذید اضافہ ہوا ہے۔ سندھ پولیس ریکروٹمنٹ پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ویٹنگ لسٹ پر رکھے گئے امیدواروں کو سندھ پولیس کے دیگریونٹس میں مواقع دینے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

تاکہ میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر بھرتی کے عمل میں حصہ لینے والے نوجوان امیدواروں کے حوصلے بلند کیے جاسکیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں سال 2016 کے دوران کانسٹیبلز کی بھرتی کے مکمل پروسیس پرمشتمل ایک رپورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو بتایا گیا کہ پولیس رینج سکھر, لاڑکانہ, شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص کے 14اضلاع سکھر, خیرپور, گھوٹکی٬ لاڑکانہ, قمبر, شکارپور, جیکب آباد,کشمور, شہیدبینظیرآباد٬ سانگھڑ, نوشہروفیروز, میرپورخاص, عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں مجموعی طور پر 5177خالی آسامیوں پر68527امیدواروں نے درخواستیں دیں۔

(جاری ہے)

NTS اور IBAکے تحت میرٹ واہلیت کی بنیاد پربھرتی کے عمل کے تمام مراحل میں ہر سطح پر اپنی اہلیت ثابت کرنے پر 4253امیدواران کو تحریری امتحان میں40فیصد اور انٹرویوز میں50فیصد سے زائد مارکس لینے پر سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ دی گئی۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ نے رپورٹ کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایاکہ سکھررینج میں مجموعی طور پر 1195خالی آسامیوں پر 16686امیدواروں, لاڑکانہ رینج میں 1935پر22540 , شہیدبینظیرآبادمیں1287پر 19059, اورمیرپورخاص رینج میں760پر 10242امیدواروں نے پولیس کانسٹیبل بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

فزیکل ٹیسٹ میں سکھر رینج کے 14966 ,لاڑکانہ21946, شہیدبینظیرآباد15092,اور میرپورخاص رینج کے 10242امیدواراں نے حصہ لیا جس میں باالترتیب 4271 , 7472 , 3597 اور1926امیدوارکامیاب ہوئے بعد اذاں تحریری امتحان میں باالترتیب 2046 , 2554 , 2157 اور 1190امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔جبکہ انٹرویوز کے عمل میں سکھر کے 1886 , لاڑکانہ کے 1489 , شہیدبینظیرآباد کے 1079 میرپورخاص کے 548 امیدوار پاس ہوئے ۔

بعد اذاں مذکورہ تمام کامیاب امیدواروں کی باالترتیب ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی کے لیے بلڈ اسکریننگ کرائی گئی جس میں 306امیدواروں کی رپورٹ پازٹیوجبکہ 5002کی نیگٹیو آئی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ چاروں پولیس رینج میں مجموعی طور پر 4253 امیدواروں کو سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ دی گئی جبکہ انتظار کی فہرست میں شامل امیدواروں کی تعداد 749 ہے ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ چاروں پولیس رینج کے 14 اضلاع میں مذکورہ مجموعی خالی آسامیوں پر ریکروٹمنٹ حاصل کرنیوالے امیدواروں میں 136 خواتین امیدواروں کے علاوہ 181اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :