امریک سفارت خانے کے پانچ رکنی وفد کا پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:48

اسلام ااباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) امریک سفارت خانے کے پانچ رکنی وفد نے پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیا جس میں روبرٹ رینز٬ امریکی سفارت خانے کی ترجمان فلیور کوون٬ الیزبتھ لی اور مائرہ ایم براون شامل تھے۔ انہوں زمرد خان کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ سویٹ ہومز پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔ اور انہیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔

خاصں طور پر ان بچوں سے مل کر جو قبائیلی علاقوں سے آئے ہیں۔ ان بچوں کی آنکھوں میں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہوگا اور آنے والے عرصے میں۔ امریکی سفارت خانے کے وفد نے بچوں کے لئے کہانی سنانے کا سیشن بھی رکھا جس میں انہوں نے بچوں کو مختلف کہانیاں بھی سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ زمرد خان نے سویٹ ہوم بنا کر بہت بڑا کام کیا ہے اور انہوں نے یقیں دلایا کہ امریکی سفارت خانہ ٬ PUAN کے ساتھ مل کر سویٹ ہومز کو سپورٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب آئیندہ بھی سویٹ ہومز کا دورہ کرتے رہیں گے اور اس مشن کو زمرد خان کے ساتھ مل کرآگے چلائیں گے۔ سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان نے امر یکی سفارت خانے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کا آغاز 2009 میں ایک بچے سے ہوا تھا اور آج الحمداللہ سویٹ ہومز میں 3600 کی تعداد میں بچے ٓاچکے ہیں ۔

اور انشااللہ اس میں اور زیادہ بچے آنے والے دنوں میں داخل ہو جائینگے۔ انہوںنے کہا کہ ان بچوں کو بچا کے دہشتگردی جیسی لعنت کو پاکستان سے ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے۔ انہوں نے امریک کونسل خانے کے وفد کا بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ سفارت خانے سے وابستہ طالب علموں کی تنظیم PUAN کے بھی بے حد مشکور ہیں کہ وہ بھی پاکستان سویت ہومز کے لئے بے پناہ کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :