پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت

بڈگام کے جاوید میر کو بھارتی فورسز نے شہید کیا٬ شہید جاوید میر نے تو کبھی کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیا٬وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا٬ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان جاوید میر کی شہادت کی شدید مذمت کی اور شہید کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ نے شہید جاوید میر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈگام کے جاوید میر کو بھارتی فورسز نے شہید کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہید جاوید میر نے تو کبھی کسی احتجاج میں بھی حصہ نہیں لیا تھا اور وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک 150 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔