پی آئی اے کے ڈاکٹر بھی چور نکلے‘ چوری ثابت ہونے 4ڈاکٹرزکو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

تحقیقات کے بعد انتظامیہ نے جیل روڈ پر واقع عثمان میڈیکل اسٹور کو بھی ہمیشہ کے لیئے بلیک لسٹ کر دیا‘ذرائع

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پی آئی اے کے ڈاکٹر بھی چور نکلے جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے چوری ثابت ھونے پر سب کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاجبکہ تحقیقات کے بعد انتظامیہ نے جیل روڈ پر واقع عثمان میڈیکل اسٹور کو بھی ہمیشہ کے لیئے بلیک لسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میڈ یکل کے جعلی بل بنواکر خزانہ سے لاکھوں روپے وصول کر نیوالے پی آئی اے کے لاہور میں تعینات ڈاکٹر حسن ابرار٬ ڈاکٹر تہمینہ٬ ڈاکٹر علی ورک اور ڈاکٹر حسن گیلانی کو شو کاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں چاروں ڈاکٹروں نے غیرقانونی طور پر اپنے اور اہل خانہ کے نام پر ادویات جاری کروائیںتحقیقات کے بعد انتظامیہ نے جیل روڈ پر واقع عثمان میڈیکل اسٹور کو بھی ہمیشہ کے لیئے بلیک لسٹ کر دیاعثمان میڈیکل اسٹور کا عملہ پی آئی اے ڈاکٹروں سے سازباز کر کے ادویات کے جعلی بل فراہم کر تا رہا ہے جبکہ مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :