Live Updates

تحریک انصاف نی2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے بارے کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں ’’پلان بی‘ ‘جاری کردیا

احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں٬ اس کا گھیراؤ کریں اور وہاں دھرنا دیدیں‘ پارٹی کارکنوں کو ہدایت

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:39

تحریک انصاف نی2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے بارے کارکنوں کی گرفتاری ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نی2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں ’’پلان بی‘ ‘جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش پر ہونے والے اجلاس میں کارکنوں کو ہدایات دی گئیں کہ اگر احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں٬ اس کا گھیراؤ کریں اور وہاں دھرنا دے دیں۔

پی ٹی آئی پلان کے مطابق 2 نومبر کو کارکنان فیض آباد پر اکھٹے ہوں گے اور عمران خان کی قیادت میں زیرو پوائنٹ کی جانب مارچ کریں گے اور زیرو پوائنٹ بلاک ہونے سے کشمیر ہائی وے٬ آئی جے پرنسپل روڈ٬ مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے بند ہوجائے گی اور یوں دارالحکومت بند ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرز کا یہ خیال ہے کہ حکومت از خود ہی سڑکوں کو بند کردے گی اور یہ اسلام آباد کو بند کرنے میں پی ٹی آئی کی معاونت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی کیوں کہ انہیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ پولیس پارٹی رہنماؤں کے خلاف ایکشن لے گی اور انہیں نظر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا سے استفادہ کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں قیام کی تیاریاں کرکے آئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات