مصر میں کم عمر جوڑے کی منگنی کی تقریب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اکتوبر 2016 16:05

مصر میں کم عمر جوڑے کی منگنی کی تقریب

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اکتوبر2016ء) : یہ تصاویر مصر میں نوجوان جوڑے کی ہیں ۔ عمر 12 سال کا ہے اور غارہم 11 سال کی ہے ۔ دونوں نوجوان اپس میں کزن ہیں ۔ ان کی منگنی کی تقریب ہوئی ۔

(جاری ہے)


تصاویر ریڈا ایلڈن بوکی نے لیں تاکہ اس واقع کے بارے میں ’’ نیشنل سینٹر فار چائلڈہوڈ اینڈ مدرہوڈ ’’ کو بھجوا سکے ۔
مقامی اخبار ’’الوطن ‘‘ سے بات کرتے ہوئے عمر کے باپ نے کہا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ عمر اپنی کزن غارہم سے پیار کرتا ہے اور بالغ ہو کر یہ دونوں شادی کر لیں گے ۔ اس طرح کئی برائیوں سے بھی بچ جائیں گے ۔
یونیسف کے مطابق مصر میں 17 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہو جاتی ہے ۔

مصر میں کم عمر جوڑے کی منگنی کی تقریب

متعلقہ عنوان :