فیصل آباد ٬جائیداد کے تنازع پر فائرنگ٬خاتون سمیت2 افراد٬9 زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) جڑانوالہ کے نواحی گائوں میں زمین کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ سے شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کو قتل جبکہ 9 افراد شدید زخمی کردیا گیا ٬ زخمیوں کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا دیا گیا ٬ جہاں پر چار زخمییوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ٬پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیاآن لائن کو بتایاگیاکہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے نواحی چک نمبر59گ ب کے رہائشی محمد حسین ولد شاہ دین اورانا محمد اسلم وغیرہ میں زمین کاتنازعہ چلا آرہا تھا ٬ گذشتہ روز صبح 9بجے رانا اسلم اپنے ساتھیوں ٬رانا اصغر ٬ اشرف ٬ بلال ٬ عابد ٬ خلیل ٬ شکیل ٬ طاہر وغیرہ کے ہمراہ محمدحسین کے ڈیرہ پر گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں 12سالہ خلیل ولد اشفاق جس کا والد 5سال قبل وفات پا گیا تھا ٬ تنزیلہ پروین دختر محمد حسین گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمی محمد حسین کے بیٹے شاہد اور بھتیجے امجد ٬ مدثر خالد ٬ مبشر خالد ٬ عمر خالد ٬ طاہر ٬ شکیل ٬ حمزہ ٬ اشرف ٬ بلال ٬ نصراللہ ٬ حیدر وغیرہ کو ہسپتال داخل کرایا دیاگیا ٬جہاں پر شاہد٬امجدسمیت چار افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مقتول پارٹی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی٬ اور ملزمان پارٹی ہمیں اب قتل کر نے کی دھمکیاں دے رہی ہے جبکہ ٬ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان پارٹی کی تین کاریں LEB-1805٬ FDA-4505٬ACD-966٬ اور موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر دو ملزمان نصر اللہ اور رانا اصغر کو گرفتار کر لیا اوردیگرملزمان کی گرفتار کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہی

متعلقہ عنوان :