Live Updates

تحریک انصاف کا دھرنا٬حکومت نے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے تیار کر لی

اڈیالہ جیل میں کارکنوں کو رکھنے کیلئے ٹینٹ لگا دیئے گئے٬قیدیوں کی گاڑیاں بھی اضافی منگوا لی گئیں

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) حکومت نے پاکستا ن تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے٬پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرگرم عہدیداروں اور کارکنوں کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں جنہیں دھرنے سے قبل ہی گرفتار کر لیا جائے گا ٬آڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رکھنے کیلئے باقاعدہ طور پر ٹینٹ لگانا شروع کر دئیے ہیں جبکہ قیدیوں کو لانے کیلئے پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی گاڑیاں منگوائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذ رائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2نومبر کے احتجاجی دھرنے نے نمٹنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹ بنائے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں کو اسلام آباد داخلے کے موقع گرفتار کیا جائے گا انہیں خصوصی گاڑیوں کے زریعے جلد از جلد آڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا ذرائع کے مطابق آڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کو رکھنے کیلئے ٹینٹ بھی لگائے جائیں گے اور انہیں جیل تک پہنچانے کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع سے قیدیوں کو لے جانے والی او ر احتجاجی مظاہرین سے نمنٹنے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی منگوائی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سرگرم عہدیداروں اور کارکنوں کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں جنہیں دھرنے سے ایک یا دو روز قبل تقص امن کے تحت گرفتار کر لیا جائے گااور انہیں دھرنے کے دوران آڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا ذرائع کے مطابق حکومت نے اس بار پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سلسلے میں اعلیٰ حکومتی سطح پر صلاح و مشورے بھی کئے جا رہے ہیں کہ آیا گرفتاریوں کی وجہ سے احتجاج میں مذید شدت تونہیں آجائے گی ۔

۔۔۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات