سوئی سدرن کمپنی سکھر اور حیدر آباد ڈویژن گیس چوروں سے 48 کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں کامیاب بنہ ہو سکی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) سوئی سدرن کمپنی سکھر اور حیدر آباد ڈویژن گیس چوروں سے 48 کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے سکھر اور حیدر آباد میں 315 گیس چوری کے واقعات پکڑے گئے تھے ان میں 123 صارفین کمرشل تھے ۔ حیدر آباد میں گیس کے آفس کے لئے جو عمارت کرایہ پر لی گئی تھی اس کے مالک کو تین کروڑ 63 لاکھ غیر قانونی طورپر دیئے گئے تھے جبکہ حیدر آباد میں ریجنل آفس کی کولنگ کے نام پر تین کروڑ 16 لاکھ کی کرپشن کر رکھی ہے سکھر میں طاقتور لوگوں نے میٹر کے بغیر 20 ملین روپے کی گیس استعمال کی تھی یہ رقم وصول نہیں کی جا سکی۔

(جاری ہے)

سکھر میں 15 کروڑ روپے کی گیس سکیمیں مکمل نہیں ہو سکیں جبکہ مہران سی این بی اسٹیشن سکھر بھی کمپنی نے بھی ایک کروڑ روپے ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے حیدر آباد میں اور ہیٹر لیکج سروے کے نام پر 50 لاکھ روپے کی مالی ھیر پھیر کر رکھی ہے انتظامیہ نے مقدمات کے نام پر وکلاء کو 6 کروڑ روپے غری قانونی طور پر ادا کر رکھے ہیں کمپنی نے 2012 ء میں 4 ارب 4 کروڑ انتظامی امور پر خرچ کئے تھے جبکہ جوائنٹ و تعمیر منصوبوں پر 6 کروڑ خرچ کئے جبکہ دیگر اخراجات 11 ارب 25 کروڑ روپے تھے ۔ 2011 میں منافع ساڑھے پانچ ارب روپے تھا جبکہ 2012 میں 3 ارب 88 کروڑ روپے منافع تھا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :